جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

ویڈیو : جرمنی کے تھیم پارک میں خوفناک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : جرمنی کے ایک تفریحی پارک میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، شو کے دوران سوئمنگ پول پر بنا سیٹ اچانک نیچے آگرا جس سے سات افراد زخمی ہوگئے ویڈیو دیکھنے والے بھی خوفزدہ ہوگئے۔

جرمنی کے سب سے بڑے تھیم پارک یورپا پارک میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈائیونگ پلیٹ فارم اور ایکروبیٹس ایک پول میں گرگئے، یہ واقعہ ہائی ڈائیونگ شو کے دوران پیش آیا جس کا نام "ریٹرن آف دا پائریٹس ” ہے

فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی سرحدوں کے قریب واقع قصبے رسٹ میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 18 سے 50 سال تک ہیں، وقوعہ کے فوری بعد شو کو ختم کر دیا گیا جو مزید تین ہفتے چلنا تھا۔

واضح رہے کہ یوروپا پارک جرمنی کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں پر جرمنی فرانس اور سوئٹزرلینڈ سمیت مختلف ممالک سے تقریباً سالانہ 6ملین سے زائد لوگ تفریح کی غرض سے آتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں