پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

’وزیراعظم ایم این ایز کو 25 کروڑ دے رہے ہیں تو کراچی کو 25 ارب دیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایم این ایز کو 25،25 کروڑ دے رہے ہیں تو پھر کراچی کو 25 ارب دیں۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی بہت عزت کرتا ہوں وہ نفیس آدمی ہیں، آرٹیکل 140 اے صرف ایم کیوایم کیلئے نہیں عوام کیلئے بنا ہے کراچی میں کام ہوگا تو بلدیاتی اداروں کےذریعے ہوگا باہر سےنہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ایم کیوایم وفاق سےکہہ رہی شہر کی گلی کےکام کےایم سی نہیں کرے گی میں ایم کیو ایم سےکہوں گا کہ اپنے شہری اداروں کیساتھ کھڑے ہوں، ماضی میں جوطرم خان بنتےتھےانہوں نےپانی کی ریسائیکلنگ پرکام نہیں کیا اب بُرا وقت ختم ہو چکا، ترقی کا سفر کراچی میں جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سارے ٹیکس ٹاؤن میں جاتے ہیں اور ٹاؤن والے کہتے فنڈز نہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی آمدنی عوام کی امانت ہے، سٹی کونسل میں عوام کی خدمت کیلئےسرجوڑ کر بیٹھتے ہیں پچھلے ڈیڑھ سال میں سخت فیصلے کیےعوام کو بھی پریشانی ہوئی اب ان فیصلوں کے ثمرات آرہے ہیں آمدنی بہتر ہوئی ہے کراچی میں ہر یوسی میں ترقیاتی اسکیم منظور کی ہیں کراچی کی تمام یوسیز کو روشن کرنے کیلئے لائٹس دینےکافیصلہ کیا ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں