منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

یہاں ایک سانپ موجود ہے، تلاش کرکے تو بتائیں کہاں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایک اور بصری دھوکا، ایک اور پہیلی، یہ نیا چیلنج صرف ذہین لوگ ہی پورا کرسکتے ہیں تو کون ہے جو تصویر میں چھپے سانپ کو تلاش کرے گا۔

بصری دھوکے کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں، جیسا کہ جسمانی، علمی، تصوراتی ودیگر لیکن ان میں ایک بات مشترکہ ہوتی ہے کہ یہ تمام آپ کے ذہن کو دھوکا دے کر الجھا دیتے ہیں، بصری دھوکوں پر مبنی پہیلیوں کو بوجھنا آپ کی بہترین صلاحیتوں کا اعتراف ہوتا ہے اور بہت کم لوگ اس میں ماہر ہوتے ہیں۔

ذہانت کو جانچنے کے یوں تو بہت سارے طریقے رائج ہیں لیکن بصری دھوکے والی پہیلیاں ایک دلچسپ طریقہ ہے جس میں کوئی بھی انسان مکمل طور پر منہمک ہوجاتا ہے اور اس کے ذریعے وہ اپنی پوشیدہ ذہنی صلاحیتوں کا دوستوں اور خاندان کے سامنے اظہار کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

تو آج ایک اور بصری دھوکے پر مبنی پہیلی آپ کے لیے لائے ہیں جس میں زیادہ کچھ نہیں کرنا بس صرف اس میں چھپا ہوا ایک سانپ تلاش کرنا ہے اور یہ صرف وہی کرسکتے ہیں جن کی مشاہدے کی صلاحیتیں غیر معمولی ہیں، تو کیا آپ ان میں سے ایک ہیں؟

آپ کا مشاہدہ کتنا تیز ہے یہ جاننے کے لیے آپ کو اس کھیل کا حصہ بنتے ہوئے چلینج کو ضرور قبول کرنا چاہیے۔

اگر آپ تیار ہیں اپنے مشاہدے کی صلاحتیوں کو جانچنے کے لیے تو اس تصویر کو غور سے دیکھیں۔


اس تصویر میں آپ کو جنگل کی زمین کا خشک حصہ نظر آرہا ہے جہاں درختوں کے خشک پتے اور ٹہنیاں پھیلی نظر آ رہی ہیں جب کہ کچھ چھوٹے پودے بھی اگے ہوئے ہیں تاہم منظر پر زیادہ عکاسی خشک گھاس کا ہے جو شاید گرمی کے باعث سوکھ چکی ہے۔

اس تصویر کو آپ اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو بھیج کر انہیں بھی اس چیلنج میں شریک کرسکتے ہیں اور پھر دیکھیں کہ آپ میں سے کون یہ مقابلہ جیتتا ہے،

کیا آپ نے 11 سیکنڈ میں سانپ کو ڈھونڈ لیا؟

بہترین حکمت عملی یہ ہے کہ آپ اپنی پوری توجہ یہاں مرکوز کریں اور تصویر کا بغور مشاہدہ کریں تاکہ مقررہ وقت کے اندر اندر سانپ کو تلاش کرسکیں۔

ہمیں یقین ہے کہ آپ میں سے کئی لوگوں نے سانپ کو مقررہ وقت کے اندر دیکھ لیا ہوگا، پہلی نظر میں اسے پہچاننا تھوڑا مشکل تھا، لیکن جس نے زیادہ مشاہدہ کیا وہی اس میدان میں کامیاب رہا۔

آپ میں سے جو لوگ اب بھی سانپ کو تلاش نہیں کرسکے تو اسکرول کریں ہم بتاتے ہیں کہ سانپ کہاں چھپا ہوا ہے۔

سانپ ہرے رنگ کا پتلا اور لمبا تھا جو زمین پر خشک پتوں، ٹہنیوں اور پودوں کے درمیان موجود تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں