جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

پاکستان کے ڈیفالٹ کا قطعی کوئی خطرہ نہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا قطعی کوئی خطرہ نہیں، یہ صرف چند ناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اسحاق ڈار سے مشاورت کے بعد گورنر پنجاب آج وزیراعظم سے مشاورت کریں گے۔

ملاقات میں گورنر نے اسحاق ڈار کو اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئینی پوزیشن سے اعتماد میں لیا اور ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

گورنرپنجاب نے اسحاق ڈار کو حالیہ کامیاب بیرونی دوروں پر مبارکباد دی اور معیشت کی بہتری کے لیے اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان حکومت کی شفافیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ٹیم معیشت کی بہتری کیلئےکوششیں کر رہی ہے، آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلے کبھی نہیں آئے تاہم پاکستان کے ڈیفالٹ کا قطعی کوئی خطرہ نہیں، یہ صرف چند ناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں