تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب سے چھٹیوں پر گئے ہوئے غیرملکیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) نے مملکت سے چھٹیوں پر گئے ہوئے غیرملکیوں کے لیے اہم وضاحت پیش کی اور بتایا کہ باہر رہتے ہوئے بھی خروج وعودہ ویزے کی توسیع ممکن ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے تارکین وطن کی سہولت کے لیے خروج وعودہ ویزے کی آن لائن توسیع کا سلسلہ رکھا ہے جس کے تحت غیرملکی بیرون مملکت رہتے ہوئے بھی ویزے کی تجدید کراسکتے ہیں۔

مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے سوال کیا کہ چھٹی پر گئے ہوئے چرواہے کے ویزے پر مقیم غیرملکی کارکن کے خروج و عودہ کی مدت میں توسیع ممکن ہے؟۔

جوازات نے وضاحت جاری کی کہ غیرملکی کارکنوں کے بیرون ملک رہنے کے باوجود ان کے اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میں توسیع ممکن ہے۔

‘سعودی عرب نہیں آسکتے، تین برس کی پابندی’

خیال رہے کہ تارکین وطن ملازمین کے خروج و عودہ ویزے اور اقامے کی مدت میں اسپانسر کے ابشر یا مقیم اکاؤنٹ کے ذریعے مقررہ فیس ادا کرکے توسیع کرائی جاسکتی ہے۔

قبل ازیں سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا کہ خروج وعودہ ویزے کی خلاف ورزی پر غیرملکی مملکت نہیں آسکتے ان پر تین برس کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -