بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

’نیتن یاہو جلد واشنگٹن پہنچ رہا ہے، غزہ میں آئندہ ہفتے جنگ بندی کی امید ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی کی امید کا اظہار کیا ہے۔

فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں آئندہ ہفتے جنگ بندی کی امید ہے کوشش ہے کہ 7جولائی سے پہلے غزہ میں سیزفائر ہو جائے، امید کرتے ہیں جنگ بندی ہو گی اور کوشش ہے آئندہ ہفتے تک ہو جائے۔

ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں آیا جب نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس آمد 7 جولائی کو متوقع ہے۔ سیز فائر کی امیدوں کے باوجود فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں شدت برقرار ہے اور روزانہ درجنوں نہتے فلسطینیوں کو وحشیانہ حملوں میں شہید کیا جارہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اہم پیشرفت کے منتظر ہیں ہم غزہ سے یرغمالیوں کو نکالنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو جلد واشنگٹن پہنچ رہا ہے نیتن یاہو سے غزہ میں ایک عظیم کامیابی پربات کرنےجا رہے ہیں۔

صدرٹرمپ نے اس بات کو دہرایا کہ ہم نے ایران میں ناقابل یقین کامیابی حاصل کی۔

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں