اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے: صدرِ مملکت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چینی بحران کی رپورٹ پبلک کرنا بہت ضروری تھا، فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے روزانہ بات ہوتی ہے، اہم فیصلوں میں میرا مشورہ بھی شامل ہوتا ہے، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے کے پی میں صحت شعبے میں بہتری لاسکے، میں نہیں سمجھتا کرونا وائرس کوئی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے الزامات تو ہمیشہ لگتے رہتے ہیں، اسمبلی تحلیل سے متعلق کوئی سمری میرے پاس نہیں آئی، حکومت اپاہج نہیں، ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں، لوگوں کی ڈیمانڈ تھی مہنگائی اور بےروزگاری کا خاتمہ ہو، ہم نے حکومت میں آنے سے پہلے تعلیم اور صحت ترجیح رکھی۔

کرونا وائرس قومی بحران ہے: صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کے خلاف میڈیا نے بھی بہترین کردار ادا کیا ہے، ہمارے ملک میں اشیاخوردونوش وافر مقدار میں موجود ہیں، لیڈرشپ اہم ہے اور دیانتدار ہونی چاہیے، لیڈرشپ کوئی بھی قدم اٹھائے تو ووٹ بھی ضروری ہے۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کے 22لوگوں کے پیسے لینےکی خبر آئی۔

عارف علوی نے کہا کہ مذکورہ خبر پر عمران خان نے کہا تھا ملوث افراد کو چھوڑوں گا نہیں، عمران خان نے ان 22لوگوں کے خلاف کارروائی کی، حکومت آنے سے پہلے سوچا تھا 6ماہ میں ملک کو درست سمت میں ڈال دیں گے، حکومت میں آنے کے بعد پتہ چلا خزانہ خالی اور دیگر مسائل بھی تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اہم مشاورت اور اتفاق رائے سے کوئی بھی فیصلہ کامیاب ہوتا ہے، درست کام کررہے ہیں لیکن رکاوٹیں اور گڑھے بہت ہیں، ملک وقوم درست راستے پر گامزن ہے، قوم بننے کے لیے تیار ہے، بہترین لیڈر شپ بھی میسر آگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں