تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

’ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے‘

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے افواہیں پھیلانا ملک کی خدمت نہیں ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل میں ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں اور باتیں بھی ہوتی ہیں لیکن دوسری طرف سے لچک کامظاہرہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان اسمبلیوں سےنکلناچاہتےہیں تونکل جائیں بات چیت مشروط نہیں ہوسکتی کھلے ذہن کیساتھ بات ہوتی ہے معاشی استحکام کیلئےسیاسی استحکام ضروری ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہر حال میں مکمل کریں گے آئی ایم ایف کیساتھ 9واں ریویو کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری سےقیاس آرائیاں دورہوگئی ہیں ڈیفالٹ ہونےکی افواہیں پھیلاناملک کا نقصان کرنے کے مترادف ہے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے افواہیں پھیلانا ملک کی خدمت نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -