چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمد بوستان نے کہا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں کو بند کرنےکی خبروں سے کافی خوف وہراس ہے۔
ایک بیان میں ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کا سارا الزام ایکسچینج کمپنیوں پر آ رہا ہے حکومت پر دباؤ ہےکہ ایکسچینج کمپنیوں کو بند کر دیا جائے۔
ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ بڑھانے میں ایکسچینج کمپنیوں کا کوئی کردار نہیں ہے ڈالر کا ریٹ بڑھانے میں بلیک مارکیٹ اور حوالہ ہنڈی کا کردار ہے کوئی ایکسچینج کمپنی غیرقانونی ڈیلنگ میں ملوث ہوئی توایکشن لیا جائے۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ تمام ایکسچینج کمپنیاں حکومت اورپاک فوج کیساتھ ہیں جب سےکریک ڈاؤن شروع ہوا پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے آنے والےدنوں میں ڈالر 250 تک بھی جا سکتا ہے ایکسچینج کمپنیوں نے15 ملین ڈالرانٹربینک میں فروخت کیے ہیں۔