جمعرات, ستمبر 26, 2024
اشتہار

’نیتن یاہو آزاد فلسطینی ریاست کی مخالفت چھوڑیں، دو ریاستی حل ضروری ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کو ختم کرنے کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کی مخالفت چھوڑ دیں۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کو انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ میں ان کے [نیتن یاہو] کے موقف سے متفق نہیں ہوں اور دو ریاستی حل کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر لبنان میں جنگ بندی کے امکان کو بڑھاتے ہوئے نظر آئے جہاں اس ہفتے اسرائیلی حملوں میں 600 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس امکان ہے لیکن اسے بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرنا چاہتا، اس بات کا امکان ہے کہ اگر ہم لبنان میں جنگ بندی سے نمٹ سکتے ہیں تو یہ مغربی کنارے کے ساتھ بھی معاملات میں آگے بڑھ سکتا ہے ہمارے پاس غزہ سے نمٹنے کے لئے بھی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ ممکن ہے اور میں اسے انجام دینے کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ ہر ممکن توانائی استعمال کر رہا ہوں میری خطے میں تبدیلی دیکھنے کی خواہش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں