جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اڑان بھرنے کے بعد پرواز میں فنی خرابی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور سے کراچی آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز میں اڑان کے بعد فنی خرابی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز میں اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی خرابی پیدا ہو گئی۔ پرواز ساہیوال کے قریب تھی کپتان کا ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔

پائلٹ نے طیارے کی واپس لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت مانگی، پائلٹ نے اجازت ملنے پر طیارے کی لاہور ائیرپورٹ پر ٹیکنکل لینڈنگ کی۔

- Advertisement -

طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کیلئے انجینئرز کو طلب کر کے مسافروں کو لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ نجی ایئرلائن کی پرواز کو دوپہر 3 بجے روانہ ہونا تھا تاہم پرواز نے 4 گھنٹے تاخیر کے بعد شام ساڑھے 7 بجے کراچی کیلئے آڑان بھری تھی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی فنی خرابی دورنہ ہو سکی اور پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں