مسلم لیگ نے کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پارلیمانی اپوزیشن رہنماؤں کا اجتماع تھا عشائیےمیں پی ڈی ایم سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی پی یا اےاین پی کو پی ڈی ایم میں بلانےکی بات نہیں ہوئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنے والے لوگ عشائیے میں موجود تھے عشائیےمیں طےکرنا تھا کہ حکومت کیخلاف کس طرح مؤثر آواز بننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو دعوت دی گئی تھی لیکن وہ کیوں نہیں آئےنہیں معلوم تاہم پیپلزپارٹی کی جانب سے شیری رحمان کی قیادت میں وفدشریک ہواتھا۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران کے اعزاز میں عشائیہ pic.twitter.com/5CvfHoJvWL
— PMLN (@pmln_org) May 24, 2021
ان کا کہنا تھا کہ 29 تاریخ کوپی ڈی ایم کی قیادت کا اجلاس ہو گاجس میں لائحہ عمل طےہوگا، پی پی اور اےاین پی کے علاوہ تمام8 پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوگا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے پی پی اور اےاین پی مستعفی ہوچکی ہے، پی پی پی ڈی ایم کاحصہ ہی نہیں توانہیں دعوت کیسےدےسکتےہیں۔