پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

1999 میں بھی ایسا ایک خطرناک طوفان آیا تھا ، جس نے تباہی مچائی تھی، مراد علی شاہ نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سجاول : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا کہ 1999 میں بھی ایسا ایک خطرناک طوفان آیا تھا جس نے تباہی مچائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیٹی بندر، شاہ بندر اور جاتی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمندری جزیروں سےمکینوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جائے گا، میڈیا ،پاک فوج، رینجرز،نیوی مقامی لوگوں کو آگاہی دےکرمدد فراہم کریں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے 9سے10 فٹ لہریں اٹھ سکتی ہیں، طوفان کے نقصانات سے بچنے کیلئےاقدامات کئےجا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے خبردار کیا کہ 1999 میں بھی ایسا ایک خطرناک طوفان آیاتھا ، جس نے تباہی مچائی تھی۔

انھوں نے کہا کہ میں نے انتظامیہ ومنتخب نمائندگان کوبھی الرٹ کیا ہوا ہے، لوگوں کو رہائش ،ٹرانسپورٹ،ادویات ،کھانا اورصاف پانی مہیاکیا جائے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کواپنی زندگی بچانے کیلئےجزیروں سے نکل کر محفوظ مقامات پرمنتقل ہونا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں