پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

مریم نواز کے قافلے میں جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں تھیں، راجہ بشارت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ مریم نواز کےقافلے میں شامل کچھ گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس تھیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرس کے دوران وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ نیب کے دفتر،پولیس پر حملہ شرمناک ہے، نیب پیشی پر جلوس کی شکل میں جانا امن کو خراب کرنے کی کوشش تھی۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نیب کے 30 سالہ دور میں ایسی غنڈہ گردی کی مثال نہیں ملتی،ن لیگ آج سپریم کورٹ پر حملےکی روایت کو آج دہرایا ہے،آج ہونے والے تمام واقعات کا عینی شاہد ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں،قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنے والوں کو سزا ملے گی،غیرقانونی طورپر اکٹھے ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی سیکیورٹی کی گاڑیوں میں پتھروں کے تھیلے بھر کر لائے گئے،پتھر لیگی کارکنوں میں تقسیم کیے جو پولیس پر استعمال ہوئے۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے قافلے میں شامل کچھ گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس تھیں،جن گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس تھیں ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جن لوگوں نے پتھراؤ کیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی،کیمرے میں پتھراؤ کرنے والوں کی فوٹیج ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں