جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

‏’31کتوبر کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہو گا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں بےروزگار نوجوانوں ‏کا تاریخی مارچ ہو گا۔

میڈیا کو جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مصنوعی آکسیجن پرچل رہی ہے ‏بیساکھیاں ہٹ جائیں توانجام بلوچستان حکومت جیساہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3سال میں ملک کے ہر شعبےکو برباد کیا گیا ادارے کمزور اور بیڈگورننس ‏کی تاریخ رقم ہوئی حکمرانوں نےملکی معیشت کوآئی ایم ایف کےتابع کر دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ ڈالر کی پرواز اور روپیہ کی تنزلی کا سفر جاری ہے سوا 3سال میں اربوں ‏ڈالرز کا قرضہ غریب قوم پر لاد دیا گیا وزیراعظم کےکشکول توڑنےکےدعوےدھرےرہ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اوربےروزگاری کاطوفان برپاہے حکمرانوں کو 22کروڑ عوام کی ‏کوئی پرواہ نہیں، جماعت اسلامی ملک کو لوٹنےوالوں کا کڑا احتساب چاہتی ہے،31 اکتوبر کو اسلام ‏آباد میں بےروزگار نوجوانوں کا تاریخی مارچ ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں