تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

’کل ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہو گی‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں ہڑتال ہو گی قوم شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنائے۔

راولپنڈی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو وہ نظام نصیب نہیں ہوا جس کیلئے قائداعظم نےجدوجہد کی حکمرانوں نےملک کوبند گلی کی طرف دھکیلا ہے پاکستان کی سیاست اورمعیشت آئی ایم ایف کی مرہون منت ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کہتا ہے عوام کو رعایت کیلئےآئی ایم ایف سےاجازت لینی پڑے گی کیا ہمارا نگران وزیراعظم آئی ایم ایف کےمفادات کا نگران ہے؟ 13جماعتی اتحادپی ڈی ایم نے عوام کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے 5 سال جوجماعتیں حکومت کر کے گئیں انہوں نےملک تباہ کیا نگران وزیر اعظم کہتا ہےمہنگائی اتنی نہیں جتنا شور ڈالا گیا ہے وزیر اعظم سے پوچھتا ہوں آپ بتائیں ہڑتال کاوقت کب ہے۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا کہ 2 ستمبر ہفتہ کی شٹرڈاؤن ہڑتال پرامن ہو گی اگر کسی نے حالات خراب کرنے کی کوشش کی تو وہ حکمرانوں کا نمائندہ تسلیم ہوگا۔ بجلی بلوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

Comments

- Advertisement -