تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‘ایک دو رکن اسمبلی ہوں گے جنہوں نے پیسے لیے ہوں گے’

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اکثریتی ایم این ایز ایسے ہیں جنہوں نے پیسے نہیں لیے ناراض ہیں ایک دو ایسے ایم این ایز ہوں گے جنہوں نے پیسے لیے ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمدخان نے کہا کہ رکن اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کے شکوے ہیں میں خود وزیراعظم سے بات کروں گا یہ آج بھی کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی کیساتھ ہیں انہیں کوئی زبردستی پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔

علی محمدخان نے کہا کہ اپوزیشن پرانی تنخواہ پر کام کرے گی مولانا کیساتھ پھر ہاتھ ہوگیا عمران خان یہاں ہی ہیں اورپاکستان میں ہی رہیں گے۔

تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی احمدحسین ڈیہڑ نے کہا کہ باغی ایم این اے نہیں ہوں دکھی ایم این اے ہوں عمران خان کیخلاف جانےکی بات کی ہےنہ فیصلہ کیا مطالبات پورے نہ کیےگئے تو عدم اعتماد والے دن فیصلہ کروں گا۔

ن لیگ کے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ علی محمدخان کو بھی پتہ ہے ایک ممبر نے بھی پیسےنہیں لیے عمران خان آئے ہیں تو پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگاترین ملک بن گیا ہے حکومت الزامات لگاتی ہےلیکن ایک ثبوت پیش نہیں کرتی حکومت ایماندار ہے تو پشاور بی آرٹی کی تحقیقات سےکیوں ڈرتی ہے کیاعلی محمدخان نےعثمان بزدارکی کرپشن کی باتیں نہیں سنیں؟

Comments

- Advertisement -