تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’طیارے میں دہشتگرد ہے‘ ذہنی مریض نے فضائی عملے کی دوڑیں لگوا دیں

نئی دہلی : بھارت میں ذہنی معذور شخص نے دوران پرواز فضائی عملے اور مسافروں کو خوفزدہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ساحلی شہر گوا سے دارالحکومت نئی دہلی جانےوالی ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار ایک مسافر نے فضائی عملے اور مسافروں کی یہ کہہ کر دوڑیں لگوا دیں کہ جہاز میں دہشت گرد موجود ہے۔

مسافر نے پہلے خود کو خفیہ پولیس اہلکار ظاہر کیا بعد ازاں دعویٰ کہا کہ جہاز میں ایک دہشت گرد موجود ہے جس پر عملے اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دہشت گرد کی موجودہ کا دعویٰ سامنے آنے کے بعد کپتان نے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے خود کو اسپیشل سیل کا افسر کہنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس مذکورہ شخص سے متعلق تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ وہ ذہنی طور پر معذور ہے، جس کی دماغی علاج کی ہسٹری موجود ہے۔

پولیس نے ملزم کو مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور مجسٹریٹ نے اس کے دماغی معائنے کا حکم دیا جس کے بعد مسافر کی دماغی صحت کی جانچ کے بعد اسے ایک نفسیاتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

Comments

- Advertisement -