جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

لندن : تھریسا مے کل برطانوی وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون رواں ہفتے بدھ کے روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے،جس کے بعد برطانیہ کی موجودہ وزیر داخلہ تھریسا مے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گی.

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر توانائی اینڈریا لیڈسم کی جانب سے برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کرنے کے بعد برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے کو برطانیہ کی اگلی وزیراعظم نامزد کرلیا گیا ہے.

ڈیوڈ کیمرون نے ڈاؤنگ اسٹریٹ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میرے جانے کے بعد اسی روز ایک نیا وزیراعظم موجود ہوگا’.

انہوں نے کہا کہ بدھ ہی کے روز مستعفی ہونے سے قبل وہ آخری مرتبہ پارلیمنٹ میں سوالات کی نشست میں شرکت اور ملکہ ایلزبتھ سے بھی ملاقات کریں گے.

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ایک ریفرنڈم میں برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے کے بعد ملک میں سیاسی بحران میں اضافہ ہوگیا ہے،جس نے کیمرون کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا.

واضح رہے کہ تھریسا مے نے بھی کیمرون کی طرح برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کی تھی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں