اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

برطانوی وزیراعظم کی امریکی صدرسےملاقات متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اگلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں اگلے ہفتے عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس ہوگا جہاں وزیراعظم تھریسا مے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاپتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات ہوں۔

- Advertisement -

دوسری جانب برطانوی حکام نے سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں وزیراعظم تھریسا مے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کو ٹویٹرپرنفرت انگیز ویڈیوز شیئرکرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


تھریسا مےمجھ پر نہیں، برطانیہ میں دہشت گردی پرتوجہ دیں‘ ڈونلڈٹرمپ


بعدازاں امریکی صدر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے تنقید پرجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان پر توجہ دینے کے بجائے برطانیہ میں دہشت گردی پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ 12 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں برطانیہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں