ممبئی: بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 84 سالہ سینئر اداکار کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل انڈسٹری کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار آر جی ایس چیلا ڈورائی چنئی کے علاقے پریانگر میں قائم اپنے گھر کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
اُن کے بیٹے نے بتایا کہ ’والد گھر کے باتھ روم سے مردہ حالت میںلے، جس کے بعد اہل خانہ انہیں فوراً اسپتال لے کر پہنچے، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ 48 گھنٹے سے بھی پہلے انتقال کرچکے ہیں‘۔
Rest in peace ayya 🙏🏻 pic.twitter.com/7oIadgwkMK
— kathir (@am_kathir) April 30, 2021
بیٹے کے مطابق ڈاکٹرز نے موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتائی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آر جی ایس چیلا ڈورائی نے تامل انڈسٹری کی مشہور فلموں تھیری، مارٹی، سیواجی اور کتھی میں مرکزی جبکہ کیریئر کے دوران 100 سے زائد فلموں میں کردار ادا کیے۔
Rest in peace ayya 🙏🏻 pic.twitter.com/7oIadgwkMK
— kathir (@am_kathir) April 30, 2021
منفرد اداکاری کی وجہ سے انہیں تامل ہیرو میں منفرد حیثیت حاصل تھی اور اسی وجہ سے مداح انہیں بہت زیادہ پسند بھی کرتے تھے۔
آر جی ایس چیلا ڈورائی کے اچانک انتقال پر ساتھی اداکاروں اور تامل انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے انڈسٹری کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا جبکہ مداحوں کا ماننا ہے کہ اُن کے جانے سے جو خلع پیدا ہوا اُسے پُر کرنا ممکن نہیں ہوگا۔