پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مسجدالحرام ونبوی سے مہینوں بعد تھرمل کیمرے ہٹا دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے 20 ماہ بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے تھرمل کیمرے ہٹا دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کرونا وبا پر کنٹرول حاصل کرنے کےلیے ریاست بھر میں مؤثر حفاظتی اقدامات اٹھائے تھے جس کے تحت مساجد میں تھرمل کیمروں کی تنصیب بھی کی گئی تھی۔

تھرمل کیمروں سے زائرین کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیا جاتا تھا، سعودی حکام نے وبا پر مکمل کنٹرول پانے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 20 ماہ بعد تھرمل کیمرے ہٹائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے مکمل گنجائش کے تحت زائرین اور نمازیوں کو آنے کی اجازت دینے کے بعد کیمروں کو ہٹایا گیا ہے۔

کرونا پابندیاں‌ ختم، مسجد الحرام کی رونقیں‌ بحال

خیال رہے کہ 16 اکتوبر سے سعودی حکومت کی جانب سے کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد مسجد الحرام کو نمازیوں اور زائرین کے لیے صبح فجر سے معمول کے مطابق کھول دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں