اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے دئیے گئے تاریخ ساز فیصلے پر کل ‘ یوم تشکر’ منانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر دی گئی رولنگ پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا، سپریم کورٹ بار کونسل نے فریق بنی۔
سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا، عدالت عظمیٰ نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کرنے کا حکم دیا۔
تاریخ ساز فیصلے کے بعد صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اہم فیصلے پر سپریم کورٹ کو مبارکباد دیتاہوں، یہ کسی سیاسی جماعت کی جیت نہیں بلکہ آئین کی جیت ہے۔
احسن بھون نے کہا کہ ججز کے متقفہ فیصلے نے ثابت کیا کہ ملک میں آئین ہی مقدم ہے، آج سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کوہمیشہ کیلئےدفن کردیا ہے۔
صدر سپریم کورٹ بار نے اعلان کیا کہ آئین کی بحالی پر وکلا برادری کل یوم تشکر منائےگی، تاریخی فیصلہ آنے کے بعد امید کرتا ہوں کہ وکلا آئین کی بالادستی کیلئےمل کرکام کریں گے۔
تاریخ ساز فیصلے کے اہم نکات
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار
قومی اسمبلی تحلیل کا فیصلہ مسترد
نگراں حکومت کیلئے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کالعدم
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سےپہلےکی صورتحال بحال
وفاقی کابینہ بحال
عدم اعتماد پر ووٹنگ