اسلام آباد : چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سیاسی اثر و رسوخ سے بالاتر ہوکر بلاامتیاز احتساب کےلیے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برس سے زیر التوا مقدمات کو بھی نمٹایا گیا ہے جبکہ نیب نے دو سال میں 363.918 ارب روہے وصول کرکے خزانے میں جمع کرائے ہیں۔
جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کو آگاہی، تدارک، انفورسمنٹ پالیسی کے تحت بدعنوانی ختم کرنے کا اختیار دیا گیا، نیب ملک سے بدعنوانی کےخاتمےکیلئے موثر،فعال اقدامات کررہا ہے، نیب انسدادب دعنوانی، خردبرد، اختیارات سے تجاوز کے مقدمات پر توجہ دیتا
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ دہی کے مقدامات پر بھی توجہ مرکوز رکھتا ہے، نیب گزشتہ 2 سالوں کے دوران اصلاحات کے ذریعے نیب کو فعال بنایا ہے اور نیب کی کارکردگی، استعداد کار میں بہتری لائی گئی ہے۔
جسٹس (ر) جاوید نے کہا کہ نیب سیاسی اثرو رسوخ سے بالا تر ہوکر بلا امیتاز احتساب کےلیے کوشاں ہے، کارگردگی بہتر بنانے کےلیے مانیٹرنگ اینڈ ایویلوشن کا نظام وضع کیا ہے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ مقدمات کو نمٹانے کےلیے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری پر شکایات مکمل کرنے کےلیے 90 روز مقرر کیے گئے ہیں جبکہ بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کےلیے بھی 90 روز کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔