ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ کپتان سر ویوین رچرڈز نے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ کپتان سر ویوین رچرڈز نے اپنے کالم میں لکھا کہ پاکستان کی کارکردگی پر کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے خود اپنے لیے مشکلات کھڑی کی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم میں غیر معمولی صلاحیت موجود ہے لیکن انہوں نے ٹورنامنٹ میں اپنا سفر ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کے دوران میں نے خود قریب سے دیکھا ہے کہ اسکواڈ میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت ہے، لیکن انہوں نے اپنے لئے خود مشکلات پیدا کیں۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ کپتان سر ویوین رچرڈز نے مزید کہا کہ گرین شرٹس جب کھیلنے پر آتی ہے تو مضبوط ترین ٹیموں کو بھی شکست دے سکتی ہے، اس ٹیم سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔