ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

’اختیار سے زیادہ کام کریں گے باقی اختیارات چھین لیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جسے عزت چاہیے اور حالات بہتر کرنے ہیں تو وہ جماعت اسلامی کیساتھ آئے ہم اختلاف کے باوجود سب کو لیکر چلنے کا ظرف رکھتے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر جلسہ تشکر سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کوئی ہم سےنہ پوچھے کس کیساتھ مل رہے ہیں جسےآنا ہے وہ آئے، لوگ کہتےہیں پیپلزپارٹی کےساتھ نہ گئےتوفنڈنہیں ملیں گے اختیار سے زیادہ کام کریں گے باقی اختیار چھین لیں گے وہ اور لوگ تھے جو اختیار کیلئے روتے تھے کیونکہ ان کے مسائل اور تھے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ صاف شفاف لوگوں کو سامنے لائے ہیں کرپشن لوٹ مار نہیں کرنی، بغیر اقتدار کے بھی کام کر رہے تھے پیپلزپارٹی نےحق نہ دیا تو منہ سے چھین لیں گے اپنےحصے کا کام کریں گے پھر دیکھتے ہیں کون ہمارا حق چھینتا ہے سراج الحق کا اعتمادحاصل ہے مئیرجماعت اسلامی کا بن رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، پی پی سمیت تمام مینڈیٹ رکھنے والی جماعتوں سےکہوں گا تمام جاعتیں شہر اور پاکستان کی خاطر اتفاق رائے کر کے مئیر بنائیں تختی لگنے والی سیاست نہیں کرنی کام ہم کریں گے تختیاں آپ لگالیں پہلی کوشش ہے کہ اتفاق رائےسے مئیرآئے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مینڈیٹ رکھنے والی جماعت سے بات کریں گے کل پی ٹی آئی کےدوستوں کےپاس جارہاہوں ان کا شکریہ ادا کرں گا تحریک انصاف بھی ساتھ دے شہر کو بدل دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں