تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

سات سمندر پار بیٹھے شخص نے چور پکڑوا دیا!

امریکا میں مقیم بھارتی شخص نے موبائل  پر براہ راست ویڈیو الرٹ دیکھ کر اپنے آبائی گھر میں داخل ہونے والے چور کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرادیا

وہ دن ہوا ہوئے جب گھر کی حفاظت کے لیے چوکیدار رکھے جاتے ہیں، اب ہے نیا زمانہ اور جدید ٹیکنالوجی کا دور، اب آپ ہزاروں میل دور سات سمندر پار بیٹھ کر بھی نہ صرف اپنے گھر کی خود چوکیداری کرسکتے ہیں بلکہ گھر میں نقب لگانے والوں کو پکڑوا بھی سکتے ہیں، نہیں آیا یقین تو یہ خبر پڑھیے۔

یہ واقعہ ہے بھارتی شہر کانپور کے ایک خالی گھر میں چوروں کے داخل ہونے اور امریکا میں مقیم اس گھر کے مکین کی چوکیداری کا۔

امریکی ریاست نیوجرسی میں حال میں مقیم ہونے والے بھارتی سوفٹ ویئر انجینیئر وجے اواستھی کو گزشتہ دنوں اپنے موبائل پر ایک الرٹ موصول ہوا، یہ سگنل تھے کانپور بھارت میں واقع اس کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اور سینسرز کے جو اس نے امریکا منتقل ہونے سے قبل گھر میں نصب کرائے تھے۔

وجے نے موبائل پر نامعلوم افراد کو تالے توڑ کر اپنے گھر میں داخل ہونے کی براہ راست ویڈیو دیکھی، جس کو دیکھتے ہی اس نے بھارت میں متعلقہ شیام نگر تھانہ پولیس کو اس سے آگاہ کیا، اس کے ساتھ ہی اس نے گھر میں داخل ہونے والوں کا انتباہ بھی دیا لیکن انہوں نے اس کا نوٹس لینے کے بجائے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے ہی توڑ دیے۔

تاہم اطلاع ملتے ہی جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اندر موجود چوروں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک چور زخمی ہوگیا جس کو پکڑلیا گیا جب کہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار شخص کی نشاندہی سونو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ضلع ہمیرپور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

مکان مالک وجے کی2بہنیں اسی شہر میں رہتی ہیں ان دونوں کے پاس گھر کی چابیاں ہیں پولیس نے انہیں فوری طور پر گھر میں موجود سامان کی چیکنگ کے لیے طلب کرلیا۔

اس حوالے سے ڈی سی پی ایسٹ پرامود کمار کا کہنا ہے کہ احتیاطاْ گھر کے اطراف پولیس تعینات کردی گئی ہے جب کہ گرفتار زخمی کی حالت بھی بہتر ہے ہم اس سے تفتیش کرکے جلد فرار ہونے والے اس کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیں گے، انکا مزید کہنا تھا کہ وجے کے گھر میں کرایے دار رہتے تھے لیکن وہ چند دن قبل ہی یہ گھر چھوڑ کر اپنے آبائی گاؤں چلے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -