جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

شاطر چوروں نے پولیس کو ہی چکمہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں شاطر چوروں نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے پولیس کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کا ضلع رحیم یارخان میں چوری کی بڑھتے ہوئے واقعات مقامی پولیس کے لئے درد سر بن چکے ہیں، آئے روز کی چوری نے ان کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان عائد کئے۔

اسی تناظر میں رحیم یار خان پولیس نے ان علاقوں میں جہاں چوری کی واردات زیادہ ہورہی تھی، وہاں سیکیورٹی کمیرے نصب کئے تاکہ ملزمان کو پولیس تحویل میں لیا جاسکے تاہم شاطر چور پولیس سے بھی دو ہاتھ کر گئے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق نامعلوم چوروں نے ایک ہفتے کے دوران ایک ہی علاقے سے تین سیکیورٹی کیمروں کو ہی چوری کرلیا ہے، ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی نہ تو سیکیورٹی کیمرے سے متعلق پوچھا اور نہ ہی کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

دوسری جانب چوروں کی جانب سے کیمرے اتارنے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار کیمرے اتار کر فرار ہورہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی جانب سے خبر نشر کئے جانے کے بعد مقامی پولیس بھی حرکت میں آئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں