تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چور نے میو اسپتال لاہور کے زنانہ وارڈ سے ایل ای ڈی چُرا لی

لاہور: پنجاب کے دل لاہور میں ایک چور نے واردات کے لیے اسپتال کا رُخ کرلیا، میو اسپتال کے زنانہ وارڈ سے ایل ای ڈی چرالی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوری کی واردات کے لیے چور نے کہیں اور نہیں بلکہ مریضوں کی جگہ کا انتخاب کر لیا، چور اسپتال میں گھس کر ایل ای ڈی چرا کر بھاگ گیا۔

اے آر وائی نیوز نے واردات کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کر لی، مریضوں کی وقت گزاری اور ملکی حالات سے باخبر رکھنے کے لیے لگائی جانے والی ایل ای ڈی پر ہاتھ صاف کر لیے گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کو ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنے دیکھا جاسکتا ہے، چور نے بڑے اعتماد کے ساتھ اسپتال کے ایک زنانہ وارڈ میں گھس کر واردات کی اور نکل گیا۔

فوٹیج ٹائمنگ کے مطابق ٹی شرٹ پہنے چور نے رات کے آغاز ہی میں واردات کی، وہ 8 بج کر 28 منٹ پر چلتا ہوا نارتھ میڈیسن فی میل وارڈ میں داخل ہوا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ٹھیک دو منٹ بعد ہی چور وارڈ سے باہر نکلا، اس کے ہاتھوں میں ایل ای ڈی تھامی ہوئی تھی، جو زنانہ وارڈ میں لگی ہوئی تھی۔

میواسپتال کا جب سےدورہ کیا، دل پربوجھ لےکرپھررہا ہوں‘ چیف جسٹس


اسپتال میں ہونے والی چوری کی اس انوکھی واردات پر انتظامیہ نے مقدمے کے اندراج کے لیے چوکی میو اسپتال میں درخواست جمع کرا دی۔

اس واردات سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کے اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کتنے ناقص ہیں، خیال رہے میو اسپتال لاہور صوبۂ پنجاب، پاکستان کے قدیم ترین اور بڑے اسپتالوں میں سے ایک ہے، اس کی تعمیر 1871 میں ہوئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -