تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونے کی عجیب و غریب چوری، بھارتی خاتون پکڑی گئی، ویڈیو وائرل

سونے کے زیورات اکثر خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں جنہیں پہننا ان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے لیکن بعض خواتین اپنی اس خواہش کی تکمیل کیلئے چوری کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتیں۔

ایک ایسی ہی مثال بھارت میں پیش آنے والے واقعے میں سامنے آئی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ اس پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین ایک سُنار کی دکان پر اپنے پسند کی جیولری دیکھ رہی ہیں، اس دوران ایک خاتون نے بڑی مہارت سے اپنے طریقہ واردات کو عملی جامہ پہنایا۔

دکاندار نے سونے کی انگوٹھی سمیت چند اور زیورات انہیں دکھائے اور کسی کام میں اس کا دھیان بٹ گیا، چور عورت نے بس اسی موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا لیا۔

خاتون نے بہت اعتماد کے ساتھ ٹیبل پر رکھی سونے کی انگوٹھی کو منہ سے اٹھایا اور اپنے بال اور دوپٹہ ٹھیک کرنے کے بہانے اسے منہ میں ڈال کر نگل لیا۔

یہ تمام منظر دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کر لیا۔

Comments

- Advertisement -