اسنسیون : پیراگوائے پولیس کے اسلحہ خانے میں 42 جدید رائفلوں کے بجائے وہاں کھلونا رائفلیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیراگوائے پولیس کے اسلحہ خانے میں چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ 42 جدید رائفلیں چوری ہوگئی ہیں اور ان کی جگہ پلاسٹک اور لکڑی سے بنی کھلونا رائفلیں موجود ہیں۔
پولیس نے اسلحہ خانے پر چھاپہ اس وقت مارا جب انہیں رائفلوں کی بلیک مارکیٹنگ کے بارے میں پتہ چلا جہاں یہ رائفلیں دس ہزار ڈالر تک میں فروخت ہوئیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کی چوری ہونے والی رائفلیں ارجنٹینا اور برازیل اسمگل کردی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ خانے کے انچارج کو تبدیل کردیا گیا ہے لیکن کوئی گرفتارئی عمل میں نہیں لائی گئی۔
پیراگوائے کے خبررساں ادارے نے اسلحہ خانے میں موجود جعلی رائفلوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا شرمناک اسکینڈل قراردیا ہے۔
Roban 42 fusiles de guerra que estaban resguardados en un cuartel policial y lo reemplazan por réplicas de juguete. https://t.co/FP6xCO3F6n pic.twitter.com/ukoXoUnlDY
— ABC Digital (@ABCDigital) August 25, 2018
دوسری جانب برازیل میں بڑے پیمانے پیراگوائے سے آنے والے غیرقانونی اسلحے کی کھیپ پکڑے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔
واضح رہے کہ پیراگوائے میں پولیس کے لیے پرانے اسلحے کو تبدیل کرکے اب نیا اسلحہ خریدا جارہا ہے۔