وزیرآباد : پنجاب کے شہر وزیرآباد میں چوروں نےجہیز کا زیور اور نقدی چرا کر مکان کو آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر وزیرآباد کے علاقہ علی پورچٹھہ میں چوری کی واردات ہوئی۔
واردات میں چوروں نے جہیز کا زیور اور نقدی چرا کر گھر کو آگ لگا دی ،
- Advertisement -
محلہ بلوچاں کی رہائشی بیوہ خاتون شادی میں مندی بہاالدین گئی ہوئی تھی۔
بیوہ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ چور گھر میں گھسے اور بیٹی کے جہیز کا زیور اور نقدی لے گئے جبکہ واردات کے بعد چور جاتے ہوئے گھر کو آگ بھی لگا گئے۔
بیوہ خاتون اپنے4بچوں اورساس کےہمراہ مکان میں رہائش پذیرہے تاہم تھانہ علی پورچھٹہ پولیس نے وقوعہ کا جائزہ لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔