The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات مزید بہتر ہونے لگے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات مزید بہتر ہونے لگے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وفد کل دوپہر 2 بجے ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کرے گا، دورے میں سندھ کابینہ کے اراکین شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صوبائی اور وفاقی سطح پر معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کی دعوت پر ایم کیو ایم جلد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں بلدیاتی ترمیمی ایکٹ اور دیگر قانون سازی کے مسودے پر غور ہوگا۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ایم کیو ایم نے اتحاد کے لیے شرط رکھی تھی کہ گورنر ان کا ہوگا اور ہمیں ان کی یہ شرط ماننا پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے دوستوں اور ایم کیو ایم کو بھی ہم نے صحیح راستے پر لگا کر کام لینا ہے، ہم ایم کیو ایم سے بھی کراچی میں کام لیں گے اور گورنر سے بھی کام لیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں