ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

غزہ کے اسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر سے 50 لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

طبی ٹیموں کو غزہ سٹی کے الشفا aسپتال کے اندر ایک تیسری اجتماعی قبر ملی ہے جس میں اب تک 49 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

سرکاری میڈیا آفس کے مطابق ٹیم کو توقع ہے کہ لاشوں کو نکالنے کا عمل جاری رہنے کے ساتھ ساتھ درجنوں مزید مل جائیں گے۔

میڈیا آفس نے کہا کہ اب تک اسپتالوں کے اندر سے کل سات اجتماعی قبریں ملی ہیں جس میں 400 سے زائد لاشیں نکالی گئی ہیں۔

- Advertisement -

ٹیلی گرام پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم نسل کشی کے جرائم اور قابض فوج کی طرف سے ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل قتل عام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم امریکی انتظامیہ، عالمی برادری اور قبضے کو ان اجتماعی قبروں اور اس صریح جارحیت کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں متعدد مقامات پر اجتماعی قبروں کی اطلاعات سے سخت پریشان ہوں اس وقت  آزاد بین الاقوامی تفتیش کاروں اور فرانزک ماہرین کو اجتماعی قبروں تک فوری رسائی دی جائے۔

گوتریس نے کہا کہ رفح میں اسرائیل کا زمینی آپریشن فلسطینیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گا اس لیے اسرائیل پر اثرو رسوخ رکھنےوالےتمام ملک حملہ روکنےکیلئےہرممکن کوشش کریں، رفح میں 12 لاکھ سے زائد بےگھرافراد موجود ہیں پناہ گزینوں کے پاس نہ تو کھانے پینےکو کچھ ہے نہ ہی طبی امداد مل رہی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ رفح کے بےگھر افراد کےلیےکوئی اور محفوظ جگہ نہیں شمالی غزہ میں فلسطینی پہلے ہی بھوک اوربیماری سےمررہےہیں ہمیں انسانی ساختہ قحط سے بچنےکےلیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں