برسلز :کرونا وائرس کی تیسری لہر نے بیلجیئم میں پنجے گاڑنا شروع کردئیے، بیلجیئم حکومت نے کرونا کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے دوبارہ سخت پابندیاں عائد کردیں ۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک بیلجیئم میں کرونا وائرس کی تیسری کی لہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے، حکومت نے وائرس کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے چار ہفتوں کےلیے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے حجام، بیوٹی پارلرز بند کردئیے۔
وزیر اعظم بیلجیئم نے کہا کہ آئندہ ایک ماہ کےلیے شاپنگ مالز میں 50 سے زائد افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ غیر ضروری سفر کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
- Advertisement -
وزیر اعظم بیلجیئم کا کہنا تھا کہ 29 مار چ سے 19 اپریل تک تعلیمی سرگرمیاں بند رہیں گی اور کسی بھی طرح کے مظاہرے میں 50 سے زائد افراد کی شرکت پر بھی پابندی ہوگی۔