اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کورونا کی انتہائی سنگین صورتحال، پنجاب میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کورونا کی انتہائی سنگین صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، شام 6 سے سحری تک تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر میں بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ، اس حوالے سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ شام 6 سے سحری تک تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوں گی، ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل ہوگی جبکہ کاروبار اور تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔

- Advertisement -

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپ،فارمیسی،،گوشت کی دوکانوں کو نوٹی فکیشن سے استثنیٰ دیا گیا ہے تاہم پنجاب میں ان ڈورشادیوں اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوروناپھیلنےکی شرح8فیصدسےزائدہونے پرریسٹورینٹ اورمزارات بندرہیں گے ، متاثرہ اضلاع میں بہاولپور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ،جھنگ ، منڈی بہاالدین،راولپنڈی، رحیم یار خان،سیالکوٹ، سرگودھا، شیخوپورہ اور وہاڑی ، قصور،خانیوال، لاہور، ملتان، اوکاڑہ شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹرین سروس کل گنجائش کے70 فیصد مسافروں کےساتھ جاری رہے گی، سرکاری و نجی دفاتر میں عملہ 50 فیصد سےزائدنہیں ہوگا جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک محدودرہیں گے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار اوربعض اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ تمام سرگرمیاں بند رہیں گی ، ہر شہری پرگھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازم ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تفریحی پارکس بند ،واکنگ ،،جاگنگ ٹریکس کھلے رہے گے تاہم پنجاب میں تمام جم، تمام سینماہالز مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ 50فیصدگنجائش کے ساتھ جاری رہے گی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوارمکمل طور پر بند رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں