تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تیسری بیوی نے شوہر کے منہ پر تیزاب ڈال کر جلا ڈالا

ریاض : تیسری بیوی نے سوئے ہوئے شوہر کے چہرے پر تیزاب ڈال دیا، شخصی ضمانت پر رہا ہونے والی بیوی کو پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق جادوگروں سے رابطے رکھنے سے منع کرنا شوہر کو مہنگا پڑگیا، جازان ریجن میں پولیس نے ایک عورت کوگرفتار کی اہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کے چہرے پر تیزاب پھینکا۔

ملزمہ کے بارے میں اس کے شوہر کا کہنا ہے کہ یہ میری تیسری بیوی ہے اور اس کے جادوگروں سے رابطے تھے منع کرنے پر اس نے انتقاماً یہ کارروائی کی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمی شوہر نے بتایا کہ میں اپنے کمرے میں سو رہا تھا کہ اچانک گرم پانی جیسی کوئی چیز گرنے سے میری آنکھ کھل گئی یہ چیز گرتے ہی میراجسم جلنے لگا اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا۔

چیخ پکار کے دوران جیسے ہی میری نظر اس پر پڑی وہ ریزی سے کمرے سے جاتی ہوئی دکھائی دی۔ میں نے کمرے سے نکلنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی بند تھا، جسے چابی سے کھول کر میں باہر آگیا اور گرتا پڑتا اسپتال پہنچا۔

بیوی نے تیزاب کیوں پھینکا اس کے جواب میں متاثرہ شخص نے بتایا کہ مجھے نہیں، معلوم کیوں البتہ یہ حقیقت ہے کہ میں نے اسے منع کیا تھا کہ وہ جادوگروں سے اپنے رابطے ختم کر دے شاید اس کو اسی بات کا رنج تھا۔

،اس شخص کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے دوبیویوں سے اس کے بچے بھی ہیں جبکہ تیسری شادی میں نے ڈیڑھ سال قبل ہی کی تھی ۔ ۔

ذرائع کے مطابق تیزاب گردی کے واقعے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کیا تھا تاہم شخصی ضمانت پر وہ رہا ہوئی گئی تھی مگر پھر تحقیقاتی اداروں نے اس کی ضمانت منسوخ کرکے دوبارہ حراست میں لے لیا جہاں سے اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -