اشتہار

سالگرہ کی تقریب میں گولیاں چل گئیں، 13 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ریاست شکاگو کے گھر میں سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شکاگو کے جنوبی علاقے میں واقع ایک گھر میں اتوار کی صبح تقریب جاری تھی کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 13 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت تشیوشناک ہے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے زخمی ہونے والوں کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا البتہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان کی 22 ویں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔

- Advertisement -

پولیس افسر فریڈ والر کا کہنا تھا کہ ’فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عمریں 16 سے 48 برس کے درمیان ہیں، واقعے کے بعد دو افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے‘۔

مقامی چینل کی رپورٹ میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سالگرہ کی تقریب اُس شخص کی تھی جس نے رواں سال اپریل میں شکاگو میں کار چھیننے کے دوران فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں شہری کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز شکاگو سٹی میں ہفتے کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کرسمس کے لیے آنے والے چار افراد ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں