تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

دنیا کا مہنگا ترین برفانی کیکڑا ریکارڈ قیمت میں فروخت

ٹوکیو : جاپانی شہر ٹوٹوری میں دنیا کی سب سے مہنگا برفانی کیکڑا 70 لاکھ روپے میں فروخت ہوگیا جو صرف چند مخیّر حضرات کی پلیٹوں میں سجے گا۔

جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر ٹوٹوری کے ایک بازار میں سوا کلو وزنی برفانی کیکڑے (اسنو کریب) کو فروخت کےلیے لایا گیا تو لوگوں کی دلچسپی کی وجہ سے اس کی بولی لگانی پڑی۔

کیکڑے کے مالک نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مجھے برفانی کیکڑے کے 27 ہزار ڈالر یعنی 30 لاکھ ین میں فروخت ہونے کی امید تھی تاہم اسے ٹیٹسو جی ہاماشیٹا نے آخری بولی 46 ہزار ڈالر یعنی 50 لاکھ ین کی لگائی اور کیکڑا خرید لیا جو خود ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک اتنی بڑی قیمت میں کیکڑا فروخت نہیں ہوا گزشتہ برس 18 ہزار ڈالر میں برفانی کیکڑا نیلام ہوا تھا۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیکڑے کی لمبائی 14.6 سینٹی میٹر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہائی مہنگی قیمت پر فروخت ہونے والے اس کیکڑے کو ملک کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ میں کھانے کےلیے پیش کیا جائے گا لیکن یہ صرف چند امیر افراد کی پلیٹوں میں ہی سرف ہوگا۔

ٹیٹسوجی کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ بہت بڑا فیصلہ ہے لیکن مجھے امید ہے کہ برفانی کیکڑے کا ذائقہ اس کی قیمت کا نعم البدل ہوگا۔

خیال رہے کہ جاپان میں برفانی کیکڑے ایک مرغوب اور مہنگی غذا کا درجہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سال برفانی کیکڑوں کی تلاش کا ایک دور چلتا ہے اور اس سال وہ سلسلہ رواں ہفتے شروع ہوا ہے اور آج اس سلسلے کی پہلی نیلامی ہوئی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کیکڑے اوساکا اور ہیروشیما کے وسط میں واقع ہونشو کے علاقے کے قریب پائے جاتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 46 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے والے کیکڑے کو جاپانیوں نے روشن ستارے کا اعزاز دیا ہے جس کی وجہ اس کی خاص شکل، بلند معیار، لمبے پاؤں اور لذیذ گوشت ہے۔

Comments

- Advertisement -