سافٹ ویئر کمپنی ریپلٹ (Replit) نے اے آئی ٹول لانچ کیا ہے جو منٹوں میں موبائل فون کیلیے ایپ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریپلٹ کے سی ای او امجد مساد نے ریپلٹ ایپ کی لانچنگ کا اعلان کیا جو کہ آئی او ایس اور اینڈروئیڈ صارفین کیلیے دستیاب ہے۔
امجد مساد نے کہا کہ آپ کو جس چیز کی ضرورت ہو اس کیلیے ایپ بنا سکتے ہیں اور وہ بھی بالکل مفت میں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کچھ لوگ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے ایپس تیار کر رہے ہیں۔
ریپلٹ نے ستمبر 2024 میں ’ریپلٹ ایجنٹ‘ کے نام سے اے آئی ٹول پیش کیا تھا جو اب آئی فون اور اینڈروئیڈ صارفین کیلیے مفت میں دستیاب ہے۔
آئی او ایس پر ریپلٹ کی تفصیلات فون سے پروجیکٹس، ایپس، گیمز اور کوڈنگ کا بہترین طریقہ بیان کرتی ہے۔ ایپ سیکڑوں پروگرامنگ زبانوں اور فریم ورکس کو سپورٹ کرتی ہے۔
تکنیکی ماہرین نے ریپلٹ کیلیے اپنے جائزہ شائع کیے ہیں۔
سرف آفس کے بانی پیٹر فیبر نے جنوری میں ریپلٹ کا جائزہ پوسٹ کیا تھا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ریپلٹ بہت اچھھی ایپ ہے، میرے پاس ایک سادہ ایپ کا آئیڈیا تھا جسے لکھا تو 45 منٹ کے بعد ایپ تیار ہوگئی۔