تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

عجیب الخلقت جانور دیکھ کر لوگ حیران، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

تھائی لینڈ سے ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر لوگ اسے ایلین اور پراسرار کہہ رہے ہیں کیونکہ وہ اسے پہچاننے سے قاصر ہیں۔

دراصل یہ ایک سبز رنگ کا سانپ ہے جو تھائی لینڈ میں ایک دلدل کے اندر پایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو فٹ لمبے سانپ کو ایک برتن کے اندر حرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن صارفین اسے ’ایلین‘ اور ’پراسرار کہہ رہے ہیں۔

سانپ کے بالوں والے یا گھاس کی طرح نظر آنے والے اس جانور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ سانپ کی کھال نہیں بلکہ پانی کا سانپ ہے۔‘

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ جعلی ہے اور یہ صرف ایک عام سانپ ہے جس نے کسی قسم کی کوئی چیز پہن رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -