چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزادی مارچ کا ’’لوگو‘‘جاری کر دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹ کے ذریعے آزادی مارچ کا لوگو جاری کرتے ہوئے عبارت میں لکھا کہ ‘یہ ہمارے آزادی مارچ کا نشان ہے’
آزادی مارچ لوگو میں ’’غلامی نامنظور‘‘ واضح طور پر درج ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے خودبھی اپنا ٹوئٹرڈی پی تبدیل کر دیا ہے۔
یہ ہمارے آزادی مارچ کا نشان ہے! pic.twitter.com/BU8XbP9wPG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 11, 2022
واضح رہے کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے مئی کے آخری ہفتے میں قوم کو اسلام آباد میں جمع ہونے کی کال دیں گے۔
گزشتہ روز عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جلہم جلسے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اب اسلام آباد میں 20 لاکھ کی بجائے 25 لاکھ افراد کو جمع کریں گے۔