تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گلاب کے پھول پر بیٹھے خطرناک ’نیلے سانپ‘ کی ویڈیو وائرل

ماسکو: آپ نے دنیا میں مختلف رنگوں کے سانپ دیکھے ہوں مگر نیلے رنگ کا سانپ بہت کم ہی دیکھا ہوگا، گلاب کے پھول پر بیٹھے نیلے سانپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو کے چڑیا گھر میں نیلے سانپ، سفید سانپ کی ہی ایک قسم ہے جو انڈونیشیا میں پائی جاتی ہے،تاہم سفید سانپ کی نسل میں سے زیادہ تر سنہرے سانپ نکلتے ہیں جبکہ نیلے رنگ کے سانپ کی اقسام بہت کم پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ایک نایاب نسل سمجھا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر نیلے رنگ کے ایک سانپ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ سانپ گلاب کے پھول پر بیٹھا ہوا ہے اور مسلسل اپنی زبان سے زہر نکال رہا ہے۔

نیلا سانپ دِکھنے میں جتنا خوب صورت نظر آتا ہے یہ اتنا ہی خطرناک بھی ہے اور یہ ایک زہریلا سانپ ہے جس کے ڈسنے سے کافی نقصان پہنچتا ہے اور اس کا زہر فوراً ہی جسم میں داخل ہوجاتا ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ نیلے سانپ کی جوڑی سے جو بچے پیدا ہوتے ہیں وہ بیشتر ہرے رنگ کے ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -