تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

برطانوی خاتون ملکہ الزبتھ سے دس گنا زیادہ امیر

لندن: برطانوی کمپنی کی مالکن ڈینائس کواٹس کی دولت اور اثاثے ملکہ برطانیہ الزبتھ سے دس گنا زیادہ ہوگئے۔

امریکی میگزین فوربس کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ڈینائس کواٹس آن لائن برطانوی کمپنی ’بیٹ 365 گروپ‘ کی مالکن ہیں جن کی دولت کوئین الزبتھ سے دس گنا زیادہ ہوگئی۔

فوربس میگزین کی جانب سے جاری ہونے والی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 51 سالہ برطانوی خاتون کے اثاثوں کی ملکیت 4 ارب پچاس کروڑ یورو بتائی گئی ہے۔ امریکی جریدے نے دنیا کی 500 امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی جس میں بیٹ 365 کی مالکن کا نام بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈینائس نے 17 برطانوی خواتین بشمول ملکہ الزبتھ کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اس سے قبل لارنس جیولری اور ورگن گروپ کی بانی رچرڈ برانسن اور تھوٹینہم فٹبال کلب کی مالکن بھی شامل تھیں۔

ڈینائس کے مینیجر نے فوربس کی جانب سے موصول ہونے والی تصدیقی ای میل پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیٹ 365 کی ناقابلِ یقین کامیابی ہے۔

فوربس کے مطابق بیٹ 365 نے مارچ سے لے کر اب تک انٹرنیٹ پر خرید و فروخت کا ریکارڈ کاروبار کیا۔

خاتون کے اثاثوں کی تفصیلات کے حوالے سے امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ڈینائس کے پاس اس وقت 22 کروڑ پاؤنڈز کیش کی صورت میں موجود ہیں جبکہ  اُن کی کمپنی کے نام پر 55 کروڑ ڈالرزکے اثاثے ہیں۔

دوسری جانب ملکہ برطانیہ کا نام بھی دنیا کی پانچ سو امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہے، ملکہ الربتھ اور خاندان کی دولت اور اثاثوں کی کُل مالیت 42 کروڑ امریکی ڈالرز  ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -