جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جوڑے نے اپنایا شادی کا انوکھا انداز، وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کے موقع پر ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کا سفر اس انداز میں شروع کرے کہ ہمیشہ کے لیے یادگار بن جائے۔

جس کے لئے نوجوان عجیب اور اچھوتے انداز اپنا رہے ہیں، مگراس امریکی جوڑے نے تو اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے منفرد انداز اپنا ڈالا۔

جس نے سوشل میڈیا صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے،شادی شدہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریان اور کمبرلے نامی اس نوجوان جوڑے نے یوٹاہ (امریکا) کے چار سو فٹ بلند پہاڑی سلسلے پراس لمحے کو یادگاربنانے کا انتخاب کیا۔شادی شدہ جوڑے کے اس مقام کا انتخاب کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اور اسٹنٹ کیا وہ یہ کہ جہاں انہوں نے شادی کی وہ ایک نیٹ تھا، جسے نہایت مہارت کے ساتھ پہاڑیوں کی چوٹیوں کے ساتھ باندھا گیا تھا۔

- Advertisement -

بخیریت شادی ہونے پر جوڑے نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی، اس موقع پران کے مشترکہ دوستوں نے بھی بیس جمپنگ کا مظاہرہ کرکے اس پرمسرت موقع کو مزید خوشگوار بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں