سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوگ نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔
صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’یہ گھوڑا نمک اور سرکہ کی چپس کھا کر مسکرانا نہیں روک سکتا۔‘
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون فیملی کے ہمراہ پارک میں موجود ہیں اس دوران وہ چپس کھا رہی ہیں جبکہ قریب ہی ان کا گھوڑا بھی کھڑا ہے۔
خاتون چپس کھارہی ہوتی ہیں اس دوران اچانک گھوڑا بھی چپس کھانا شروع کردیتا ہے اور چپس کھا کر وہ مسکراتا بھی رہتا ہے۔
This happy horse can't stop grinning at salt and vinegar chips 😋🐴😂#viralhog #horse #yummy #laughter pic.twitter.com/CaxbQoh6K7
— ViralHog (@ViralHog) September 2, 2021
ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اسے چپس پسند ہیں۔‘
گھوڑے کو چپس کھا کر مسکراتا دیکھ کر خاتون بھی اپنی ہنسی نہیں روک سکیں اور کہنے لگیں کہ یہ مزاحیہ ہے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔