بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

’’یہ مصباح الحق کی ٹیم ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ٹیم سلیکشن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مصباح الحق کی ٹیم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ٹی ٹوینٹی ٹیم کے انتخاب میں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لازمی کردار ادا کیا ہے اور یہ مصباح الحق کی ٹیم ہے۔

راشد لطیف نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو ٹیم سلیکشن میں اپنا اختیار قائم کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے 20 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے تو میں نے اسے مصباح کی ٹیم قرار دیا۔

مزید پڑھیں: پروٹیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

راشد لطیف نے کہا کہ اگر کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کی سلیکشن ہوئی ہے تو پاکستان کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صہیب مقصود کو باہر نہیں ہونا چاہئے تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر اور حفیظ ایسے کھلاڑی ہیں جن کی اسکواڈ میں واپسی ہوگی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 11، 13 اور 14 فروری کو کھیلی جائے گی۔

قومی ٹیم میں بابر اعظم کپتان، حیدر علی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخار احمد، محمد نواز، ظفر گوہر، فہیم اشرف، عامر یامین، عماد بٹ، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث سہیل، محمد حسنین، حسن علی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں