اشتہار

گواسکر کے وارن سے متعلق ‘گھٹیا’ بیان پر مداح پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے بھارتی اسپنرز اور مرلی دھرن کو جادوگر اسپنر شین وارن سے بہتر بولرز قرار دے دیا۔

سنیل گواسکر نے شین وارن کا دیگر بولرز سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اسپنرز اور مرلی دھرن کا ریکارڈ شین وارن سے زیادہ اچھا ہے اس لیے میں شین وارن کو ان سے کم بہتر قرار دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ بھارت کے خلاف شین وارن کا ریکارڈ دیکھیں تو صرف ایک بار انہوں نے بھارت کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کی تھی کیونکہ بھارتی بلے باز اسپنرز کے خلاف زیادہ اچھا کھیلتے ہیں اس لیے میں انہیں بہت بڑا بولر تو نہیں کہوں گا البتہ مرلی دھرن کو زیادہ کامیاب بڑا بولر قرار دوں گا۔

- Advertisement -

گواسکر کا کہنا تھا کہ میری کتاب میں وارن مرلی دھرن سے نچلے درجے پر ہیں۔

سابق کپتان کے آنجہانی بولر سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا اور گواسکر کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹوئٹر پر صارفین نے گواسکر کو شدید ردعمل دیتے ہوئے ان کے بیان کو گھٹیا اور غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں