بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

برطانیہ میں ویکسینیشن کارڈ کا اجراء

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں کل سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کاعمل شروع ہو گا، ویکسین لگانے والوں کو ‘کووڈ پاسپورٹ’ نہیں دیا جائے گا بلکہ ویکسینیشن کارڈ دیا جائےگا۔

کچھ گھنٹوں بعد برطانیہ کرونا وائرس ویکسین کا استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا لیکن ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور بڑی عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔

شہریوں کی ویکسینیشن کیلئے فائزر کمپنی کی ویکسین برطانوی دارالحکومت لندن کے اسپتالوں میں پہنچا دی گئی ہے، ویکسین کو منفی 73 ڈگری سینٹی گریڈ پر محفوظ رکھا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے فائزر کمپنی کو چار کروڑ کرونا بچاؤ ویکسین کا آرڈر دیا ہے، جو کہ 20 ملین افراد کے لیے ہے، ان میں سے 10 ملین ڈوز فوری طور پر دستیاب ہوں گے، 8 لاکھ ڈوز چند ہی دن میں برطانیہ کو موصول ہو جائیں گے۔

یہ دنیا کی تیز ترین تیار ہونے والی ویکسین ہے جس کی تیاری میں صرف 10 ماہ کا عرصہ لگا، یہ ویکسین اب سب سے پہلے انھیں دی جائے گی جنھیں زیادہ ضرورت ہے جیسا کہ بڑی عمر کے افراد۔

ویکسی نیشن کے لیے پچاس اسپتالوں کو تیار کیا جا چکا ہے جب کہ کانفرنس سینٹرز جیسے مقامات میں بھی ویکسی نیشن مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔

برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ‘ویکسین پاسپورٹ’ جاری کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا اس لیے ویکسین لگانےوالوں کو’کووڈ پاسپورٹ‘نہیں دیا جائے گا بلکہ ویکسین لگوانے والوں کو ویکسینیشن کارڈ دیا جائےگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ویکسین کارڈپر لکھا ہو گا ‘خودکومحفوظ رکھیں، زندگی کا لطف اٹھائیں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں