تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اس شخص نے مکیش امبانی اور زکربرگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی شہری نے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں مکیش امبانی اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گوتم اڈانی نامی تاجر کوئلے کی کان کنی کے شعبے سے منسلک ہیں۔ ماحول دوست توانائی کی کوششوں کے نیتجے میں انہوں نے مکیش امبانی اور مارک زکربرگ سے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا۔

گوتم اڈانی کے کُل اثاثوں کی مالیت 88 اعشاریہ 5 ارب تک پہنچ گئی۔ ایک سال کے دوران ان کی دولت میں 12 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

Gautam Adani,conglomerate Adani Group founder and chairman is the richest person in Asia and India. Photo: Reuters

گوتم اڈانی دنیا کے 10 امیر ترین شخصیات کی فہرست میں آگئے جبکہ مکیش امبانی اور مارک زکربرگ بالترتیب 11ویں اور 13ویں نمبر پر آگئے۔

گوتم اڈانی کوئلے کی تجارت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ وہ عرصے سے ماحول دوست توانائی کے لیے بھی کافی سرگرم دکھائی دیے۔

مودی حکومت کے اقدامات سے گوتم اڈانی کی کمپنی کو بڑا فائدہ ہوا۔ ان کی کمپنی 2030 تک خام ایندھن کی بجائے ماحول دوست ذرائع سے 500 گیگاواٹس توانائی کا ہدف تک پہنچنے کی خواہاں ہے۔

Comments

- Advertisement -